پی ایس ایل 5: سپر اوور میں ملتان کو شکست، کراچی کنگزکی فائنل تک رسائی

200

کراچی : پاکستان سپر لیگ 2020 (پی ایس ایل) 5 کے پہلے پلے آف میچ میں کراچی کنگز ملتان سلطان کو شکست دے فائنل میں پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا مقابلہ کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، مقرر اووروں میں  ملتان سلطانز اور کراچی کنگزکا میچ ٹائی ہو گیاتھا۔

پی ایس ایل کے پلے آف میچ کے بعد سپر آوور میں کراچی کنگزنے سپراوورمیں ملتان سلطانزکو4 رنز سے  شکست دی، کراچی کنگز نے ملتان کی ٹیم  کوسپر اوور میں14رنز کا ہدف دیا تھالیکن بدقسمتی سے اس کے کھلاڑی صرف 9رنز بناکر فائنل سے باہر ہوگئے۔

پلے آف میچ میں ملتان سلطانز نے مقرراوورز میں صرف 141رنز ہی بنائے تھے،ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے چوکا مار کر میچ برابر کیا، جس کے بعد میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز نے  پہلے بیٹنگ کرکے 14رنز کاہدف دیا جس کو ملتان سلطان بنانے میں ناکام رہے۔

قبل ازیں پی ایس ایل میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر بولنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 1وکٹ لی جبکہ وقاص مقصود اورارشد اقبال نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکور بنانے میں کامیاب رہے،سہیل تنویر 25رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہےجبکہ ذیشان اشرف نے 21 رنز، ایڈم لیتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلے روسو 5، خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔