پی ایس ایل5: اسٹیڈیم جانے والے راستے بند، عوام پریشان

126

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور ایونٹ کی4 بہترین ٹیموں کے درمیان آج سے ٹائٹل کی جنگ ہوگی جبکہ صبح سے ٹریفک پولیس نے اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک پلان پر کام شروع کردیا ہے۔

پی ایس ایل پلے آف کے لیے میدان سج گیا ہے اور نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے موقع پر ٹریفک پلان پر عمل بھی شروع  کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  میچزکے ایام میں شاہراہ فیصل سے بذریعہ شاہ سلیمان روڈ عام عوام کواسٹیڈیم کی طرف جانب جانے کی اجازات نہیں ہوگی اور کارساز، ڈرگ روڈ سے آنے والے شہری دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم نیپا کی جانب جانے کی اجازت ہوگی جبکہ ائیرپورٹ سے آنے والی شہری بھی ڈرگ روڈسے دائیں جانب راشدمنہاس روڈکی جانب جاسکتے ہیں اور راشد منہاس روڈسے بذریعہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم عوام کاجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 ملینئم، نیپا، ڈرگ رؤڈ شاہراہ فیصل سے جانے والے شہری گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ جاسکیں گے جبکہ لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پل سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لیاقت آبادسے حسن اسکوائرآنے والے حضرات یونیورسٹی روڈکاراستہ اختیارکرسکتے ہیں جبکہ آغازخان اورلیاقت نیشنل ہسپتال کے اطراف کے رہاشی نیوٹائون تھانے کی طرف آئینگے جہاں ٹریفک پولیس رہنمائی کرے گی۔

دوسری جانب صبح سے ٹریفک پولیس نے اسٹیڈیم  کی طرف جانے کے راستے بند کرنا شروع کردیئے ہیں ٹرک اور کنٹینر کی مدد سے جبکہ اسپیشل فورسز کے اہلکارون کے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

واضح رہے آج کورونا وائرس کے پیش نظر پی ایس ایل کے پلے آف میچز خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ کوالیفائر اور پہلا ایلیمنیٹر میچ آج (14 نومبر) ہوگا۔