حکومت ختم کرنےکی پی ڈی ایم میں سکت نہیں، شیخ رشید

189

لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئین اورقانون کےتحت حکومت ختم کرنےکی پی ڈی ایم میں سکت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ سیاستدان اپنی سیکیورٹی کاخاص خیال رکھیں، رانےپاکستان میں دہشتگردی کیلئےبندےبھیج دیئےہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں ہوسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  حکومت کہیں نہیں جارہی پورے5سال مکمل کرےگی،اپوزیشن سیاسی جلسےجلوس نہ کریں،اس کاکوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ووٹوں کافیصلہ لوگوں نےکرناہے، الیکشن ہارنےوالاشخص کہتاہےکہ دھاندلی ہوئی ہے، کوئی بھی ن لیگی بی جےپی کےساتھ کھڑانہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانےمیں ناکام رہا، بھارت پاکستان کو اندورنی طور پر کمزور کررہا ہےلیکن سرحدوں پر پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔