ترک کمپیٹیشن بورڈ نےقوانین کی خلاف ورزی پر گوگل کو 2.5کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
مختلف ترک کمپنیوں نے بورڈ کو شکایت کی کہ گوگل اپنی آرگینک سرچ پر ضرورت سے زیادہ اشتہارات چلا رہی ہے جس کی وجہ سے جنرل سرچ رزلٹس ٹھیک طرح سے نہیں آ رہے ہیں۔
یہ شکایت ترک کمپنی پزارلما لمیٹڈ نے درج کروائی تھی، تحقیقات میں ترکش گوگل اور گوگل انٹرنیشنل ایل ایل سی، گوگل ایل ایل سی، گوگل آئرلینڈ لمیٹڈ اور الفابیٹ انکاپوریشن کے خلاف کی گئیں۔
مارچ 2019 میں یورپین یونین نے بھی اسی طرح کی ایک شکایت پر گوگل پر 1.69 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔