نواز شریف کی طبی رپورٹ نہیں آئی، طلب مسئلہ حل ہوگیا، یاسمین راشد

87

201115-08-
راولپنڈی (این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تاحال رپورٹ نہیں آئی، مطلب مسئلہ حل ہوگیا ہے، نواز شریف ابھی بیرون ملک ہیں اور اب علاج کرانے لگے ہیں، اگر نواز شریف کو روزانہ ٹی وی پر اس طرح تقریر کرنی ہے تو واپس آجائیں، کورونا کے حوالے سے چینی ساختہ ویکسین پر تجربات جاری ہیں، تجربہ کامیاب ہوا تو پاکستان ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا وباء سے 4 شہر مسئلہ پیدا کر رہے ہیں، ان میں لاہور، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں، عوام نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، عوام ماسک کا استعمال لازم کرلیں تو کورونا وائرس سے 70 فیصد تک بچا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آرہی ہے، عوام سے درخواست ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ صحافی کے سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں 100 دفعہ بات کرنا چاہتی ہوں لیکن میرا مسئلہ اس وقت کورونا وباء ہے۔