کراچی کنگزکی فائنل تک رسائی، قلندر کے ہاتھوں زلمی کو شکست

80

کراچی (رپورٹ:سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5کے پہلے کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بناجبکہ پہلے ایلیمنیٹرز میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے لاہور کو مقررہ 20 اوورز میں 171 رنزکا ہدف دیا جو قلندزر نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔شعیب ملک، ہارڈس ویلیون اور فاف ڈیوپلیسی کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیںپہلے کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلیے 14 رنزکاہدف دیا لیکن ملتان کی ٹیم صرف 9 رنز بناسکی اور کراچی میچ 4 رنز سے جیت گیا۔کوالیفائرمیچ کی فاتح ٹیم نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا۔جس کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔قبل ازیں پی ایس ایل کے کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف ملا جواب میں کراچی کنگز نے بھی 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔