ہاکی کی ترقی حکومتی تعاون سے ممکن ہے،آصف باجوہ

100

لاہور(جسارت نیوز ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی کی ترقی و ترویج حکومتی تعاون سے ہی ممکن ہے ۔اس حوالے سے حکومتی دلچسپی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی کھیل کی ترقی کیلئے حکومتی جانب سے پی ایچ ایف کو بھرپور حوصلہ افزائی حاصل ہے۔پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر کی سرپرستی میں پی ایچ ایف کو درپیش فنڈز کے مسائل پر بھی قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ گراس روٹ پر بہتر انداز میں ہاکی کو پروموٹ کرسکیں .66ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20ء جو کہ کامیابی کیساتھ ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری ہے. اس حوالے سے ہم ماڑی پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھرپور معاونت کی۔ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے،اسکو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے ضروری ہے کہ تمام ادارے آگے بڑھیں۔