مقبوضہ کشمیر‘ قابض فوج کے سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریاں

97

سری نگر (خبر ایجنسیاں) مقبوضہجموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں گھر گھر تلاشی کے لیے آپریشن کیا اس دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی سے صرف جانی نقصان ہو گا۔ مقبوضہجموں و کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید نوجوانوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے تاکہ انہیں مناسب طریقے سے دفنایا نہ جا سکے۔ اے پی ایچ سی کے جنرل سیکرٹری، مولوی بشیر احمد نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت مسلسل بے گناہ اور پرامن کشمیریوں کو مار رہا ہے‘ سلامتی کونسل اس کا نوٹس لے۔