وزیراعظم کو شکست نظر آرہی ہے، مصطفی نواز کھوکھر

58

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وزرا کی آنکھوں میں شکست نظر آرہی ہے ، وہ بوکھلائے ہوئے نظر آتے ہیں اور ایسے بیانات دے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بلاول نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے پارٹی کی مہم 2018ء کے منشور پر چلائی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے وزرا کے پاس کوئی منشور نہیں تھا اور ان کی باتیں صرف غلیظ زبان کے استعمال اور بے بنیاد الزامات تھے۔ پی ٹی آئی جی بی کے انتخابات میں اس حد تک نیچے گر گئی کہ اس نے ووٹ خریدنے کے لیے عوام میں پیسے تقسیم کرنا شروع کر دیے۔ پیپلزپارٹی جی بی میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔