پہلی 9 سہ ماہی میں 48 فیصد کم بیرونی قرضے حاصل کیے،حفیظ شیخ

49

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلی 9 سہ ماہی میں 48 فیصد کم بیرونی قرضے لیے ہیں، یہ قرضے ن لیگ حکومت کی آخری سہ ماہی سے کم ہیں، حکومت نے 9 سہ ماہی میں 78 فیصد زیادہ بیرونی قرضے ادا بھی کیے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں معاشی اعشاریوں کے بارے میں بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی 9 سہ ماہی میں 48 فیصد کم بیرونی قرضے لیے ہیں۔ن لیگ حکومت کی آخری 9 سہ ماہی کے مقابلے میں کم قرضے لیے گئے۔ حکومت نے 9 سہ ماہی میں 78 فیصد زیادہ بیرونی قرضے ادا کیے ہیں۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا کے چیلنجز کے باوجود پاکستان کا صنعتی شعبہ پھل پھول رہا ہے۔ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ ، ٹیکسٹائل پیداوار اور آٹو سیلز بڑھ رہی ہیں۔