۔49 فیصد افراد نے مہنگائی کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دے دیا

48

 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ریسرچ کمپنی آئپساس (Ipsos) پاکستان کے سروے میں 49 فیصد افراد نے مہنگائی کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دے دیا۔ریسرچ کمپنی نے مہنگائی کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی اور یہ سروے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد
افراد سے کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 49 فیصد افراد نے مہنگائی کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیا جبکہ 17 فیصد نے صوبائی حکومتوں کو اور 15 فیصد نے پچھلی حکومتوں پر مہنگائی کی ذمے داری ڈالی۔ سروے میں 97 فیصد افراد نے مہنگائی سے متاثر ہونے کا بھی کہا جبکہ 88 فیصد نے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ مہنگائی سے سب سے زیادہ سندھ کے لوگ متاثر ہوئے۔