کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق، 2,443 نئے کیسز رپورٹ

146

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 جبکہ 7,141 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 26,538 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزار 738، پنجاب میں 109,993 ،بلوچستان میں 16,393، خیبرپختونخواہ 41,990، گلگت بلتستان میں 4,447، اسلام آباد میں 23,994 اور آزاد کشمیر میں 5,349 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔  4,921,050

سندھ میں موزی مرض سے 2,778، پنجاب 2,471، خیبرپختونخوا 1,309، اسلام آباد 255، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 156 اورآزاد کشمیر میں 119 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 225 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 49 لاکھ 21 ہزار 50 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39 ہزار 410  ٹیسٹ کے دوران 2,443 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 32 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,377 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 43 لاکھ 28  ہزار 752 افراد متاثر، 13 لاکھ 18 ہزار 278 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 78 لاکھ 69 ہزار 96 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔