پی ایس ایل 5: قلندرز اور سلطانز آمنے سامنے

150

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو میں کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج آمنے سامنے ہونگے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 ویں ایڈیشن کے ایلیمینیٹر 2 میں آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا.

دونوں ٹیمیں آج رات 8 بجے نیشنل اسٹڈیم میں ایکشن میں ہونگی، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میچ کراچی کنگز سے ہوگا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 5 ویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 142 رنز کا ہدف دیا، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے آخری گیند پر چوکا مار کر 142 رنز کے ہدف کو برابر کردیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور کی طرف گیا.

سپر اوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 14 رنز کا ہدف دیا لیکن محمد عامر نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو 14 رنز کے ہدف تک نہ پہنچنے دیا.

نیشنل اسٹڈیم میں پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز کو پشاور زلمی نے 171 رنز کا ہدف دیا جو لاہور قلندرز نے 19 ویں اوور میں مکمل کرکے جیت کو اپنے نام کیا.