پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 جبکہ 7,160 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 28,048 ہوگئی تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 55 ہزار 680، پنجاب میں 110,450 ،بلوچستان میں 16,407، خیبرپختونخواہ 42,370، گلگت بلتستان میں 4,452، اسلام آباد میں 24,218 اور آزاد کشمیر میں 5,455 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,747، پنجاب 2,475، خیبرپختونخوا 1,311، اسلام آباد 257، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 156 اورآزاد کشمیر میں 121 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 824 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 49 لاکھ 50 ہزار 561 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29 ہزار 511 ٹیسٹ کے دوران 2,128 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 19 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,379 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 107 افراد متاثر، 13 لاکھ 24 ہزار 457 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 81 لاکھ 38 ہزار 525 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔