حکومت ہتھکنڈے استعمال کرلے، حوصلے پست نہیں ہونگے، مریم نواز

43

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملتا ن کا جلسہ بہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوگا کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمارے کارکنوں اور لیڈروں کو گرفتار کر لے ہمارے جذبے اور حوصلے پست نہیں ہو ں گے، عبدالغفار ڈوگر کو نواز شریف کے بیانیے کا علم بلند کر نے پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کو اتنا خوف ہے کہ جلسوں سے پہلے رہنمائوں پر کریک ڈائون شروع ہو جا تا ہے اب حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا جب نواز شریف کی طرح منتخب وزیراعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکا ہو جاتا ہے جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ہی ان کی ٹانگیں کانپنے لگ جا تی ہیں۔