اسلام آباد(صباح نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 16نومبر(12 بجے) سے ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے71پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت100روپے69پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے79پیسے کمی کے بعد 101 روپے 43 پیسے فی لٹرہوگیاہے۔مٹی کے تیل کی قیمت65روپے79پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت62روپے86پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔