جی بی کے عوام کا جذبہ تبدیلی کی غمازی کررہاہے، شبلی فراز

46

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کے لیے رائے دہی کا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا جذبہ اس بات کی غمازی کرتا کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کر دیں گے کیونکہ انکی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔ دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر حکومت کی منتقلی اولین ترجیح ہے، حقدار تک اس کا حق پہنچانا اولین ترجیح ہو گی۔ شفاف انتخابات گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی پر مہرثبت کریں گے۔