بزدل بھارتی فوج نے نہتے عوام کو نشانہ بنایا، وزیراعظم آزاد کشمیر

92

مظفرآباد(اے پی پی)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے شیخ خلیفہ اسپتال میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی اور زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ راجہ محمد فارو ق حیدرخان نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی بھی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ بزدل بھارتی فوج نے نہتے لوگوں معصوم بچوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج نے بھارتی فوج کو دندان شکن جواب دیکر زخمیوں اور شہدا کا بدلہ لیا۔لائن آف کنٹرول پر رہنے والے عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت نے انسانیت کی تمام اقدار و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔سیز فائر لائن پر فائرنگ مقبوضہ کشمیر کے بدترین حالات سے توجہ ہٹانے کیلیے کی جارہی ہے۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد تہذیب النسا،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبد الحمید کیانی اور ڈپٹی کمشنر راجا محمود شاہد اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔