پاکستانی تجارتی وفد آج افغانستان روانہ ہوگا،رزاق داؤد

45

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے کیلیے تجارتی وفد آج پیر کو افغانستان روانہ ہوگا۔اتوار کواپنے ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کاتجارتی وفد افغانستان کے ساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کے نئے دورکے آغازکیلیے بات چیت کاعمل شروع کررہاہے تاکہ دونوں ممالک کی معیشتوں کوفائدہ پہنچے اورافغانستان ووسط ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں اضافے کوممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفد افغانستان میں دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈکے معاہدہ اوردوطرفہ تجارت کو دستاویزی بنانے سمیت اہم امورپربات چیت کریگا۔