تربیلا میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں

69

راولپنڈی(آن لائن ) تربیلا میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق مشقوں میں شریک روسی دستے کی توجہ مختلف آپریشنز اور مہارتوں پر مرکوز ہیں، ریشین فیڈریشن کی خصوصی فورس کے دستے یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے کے آپریشن میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ ہیلی ریپلنگ، اسکائیڈنگ اورسرچ آپریشن بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔