مردان :3 اشتہاری سمیت 41 افرادگرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

86

پشاور(اے پی پی) مردان پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصرکے ایک سہولت کار سمیت41مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوز کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ شہبازگڑھی، تھانہ شیخ ملتون اور تھانہ شیرگڑھ کی حدود میں سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری مجرموں، جرائم پیشہ عناصر کے ایک سہولت کار سمیت 41 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،مکانات کی تلاشی کے دوران9غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، دوران کارروائی 2 کلو گرام چرس،177 گرام ہیروئن،8 پستول اور5 کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔پولیس نے جدید آلات سے68موٹر سائیکلوں،47 گاڑیوں اور 133 مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میںسے 20افراد کو زیر دفعہ 107/151اور21 افراد کو 55/109کے تحت گرفتارکرلیا گیا۔