انتخابی مبصرین کی عدم موجودگی دھاندلی کے مترادف ہے، شیری رحمان

34

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ووٹوں کی گنتی کے وقت فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹورک کے مبصرین کا پولنگ اسٹیشن میں نہ ہونا دھاندلی کے مترادف ہے جو کہ الیکشن کی شفافیت پر سوالات کھڑے کر رہا ہے، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے 600 سے زیادہ مبصرین الیکشن مانیٹر کر رہے ہیں، تمام مبصرین کو پولنگ اسٹیشنز تک رسائی دی جائے۔