پاکستان سپر لیگ کی شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ہے ؟

58

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ کا 5واں ایڈیشن بالآخر اختتام کو یے اور کل رن جمے گا کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان جس کی فاتح ٹہرے گی ملتان سلطانز، یہ کہنا ہے ان زرائع کا جو کھیل اور خصوصاً کرکٹ پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ جب نما ئندہ جسارت نے ان سے سوال کیا کہ نجم سیٹھی کی چڑیا سے آپ کا کوئی تعلق ہے تو ان کا کہنا تھا اب چڑیا وہ کام نہیں کرتیں جو خلائی مخلوق کرجاتی ہیں۔ دراصل کرکٹ جواریوں کی جنت ہے اور جب حالات و سکنات ان کی سوچ کے مطابق جائیں تو دیھلے پر نیلا ہوہی جاتا ہے اور مقدر کا سکندر کامیاب ہوجاتا ہے۔پی ایس ایل میں جو فرنچائز شامل ہیں ان میں سے بیشتر کا کاروبار کالے دھن کا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس کا سرپرست اعلیٰ ایمانداری کے ساتھ ایسے لوگوں کے خلاف جنگ کا سپہ سالار بن کر آئے دن میڈیا پر آتا ہے مگر اس نے ان مگرمچھوں کے خلاف چپ ساد رکھی ہے۔ اس میں ایک ٹیم ملتان سلطانز کا مالک اسی کی جماعت سے وابستہ ہے یہ اور بات ہے کہ سامنے اس کا بیٹا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ نے ایسے اسپانسر سے معاہدہ کیا تھا جس کا تعلق جوئے کے کاروبار سے بھی تھا تاہم میڈیا پر سخت ردعمل پر اس سے معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیا۔ اس وقت انگلینڈ سمیٹ جوئے کے کاروبار کرنے والوں نے پی ایس ایل کے بقیہ 4 میچز کو بھی اس میں شامل کیا ہوا ہے جس سے خدشہ ہے کہ پی ایس ایل پر شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ہے۔گزشتہ روز میچ پر بھی شایقین کے تحفظات پایے جاتے ہیں۔