روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،اسد قیصر

67

پشاور (اے پی پی) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ترقیافتہ قوموں نے تعلیمی اورتحقیقی میدانوں میں جدوجہدکرکے کامیابی حاصل کرکے ملک کانام روشن کیاہے،ہمیں بھی اپنے نوجوان طلبا سے قوی امیدہے کہ تعلیم اورتحقیق کے میدان میں تمام توانائی صرف کرکے ملک وقوم کانام روشن کریں گے ،روشن مستقبل کے لیے صرف سوچنانہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں، دن رات محنت کرنی پڑتی ہے،ہروہ فردجومحنت اور جدوجہد کرتا ہے ضرور اسے ثمرات سے نوازا جاتا ہے، کامیابی وکامرانی محنت کی محتاج ہوتی ہے نہ کہ دولت وزرکی۔گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے 17ویں سالانہ اسکالرشپ اورتقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدقیصرنے کہاکہ شعبہ تعلیم میں بہترین اصلاحات موجودہ حکومت کامطمع نظر ہے، وطن عزیزکے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنا ہماراوژن ہے ، تعلیمی اداروں، طلبا کے روشن مستقبل کے لیے موجودہ حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح اورخواہش ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام سے جووعدے کیے گئے ہیں وہ جلدازجلدپایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ وزیراعظم عمران خان کاافغانستان دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے جوپاکستان اورافغانستان کے عوام کے بہترمفاد میں ہوگا۔