اختلاف کے باجود رویہ دوستانہ ہوسکتاہے، سربراہ نیکٹا

43

اسلام آباد (صباح نیوز)عالمی یوم برداشت پر سربراہ نیکٹا نے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم برداشت دنیا میں آفاقی انسانی حقوق، آزادی اور ثقافتوں کی رنگارنگی کا احترام اور انہیں سراہنے کیلیے منایا جاتا ہے۔پاکستان کی حقیقی شناخت ملک میں گوناگوں ثقافتوں، رنگوں اور عقائد کا خوبصورت امتزاج ہے۔ صرف برداشت ہی اس تنوع کے تسلسل کو یقینی بنا سکتی ہے۔اس شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے امن اور برداشت کی اقدار بچپن سے ہی سکھانے کی ضرورت ہے، صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا، اپنے ہر عمل سے اس کا ثبوت دینا ہو گا، ہمارا رویہ اختلاف رکھتے ہوئے بھی دوست رہ سکتے ہیں ہونا چاہیے۔