صدور خان تنظیم اساتذہ ضلع کشمور کے صدر اور خالد سیف اللہ سیکرٹری منتخب

95

کشمور(پ ر)سال 2020-21ء کیلیے ارکان کی کثرت رائے سے صدور خان ناصر ضلع کشمور کے صدر اور خالد سیف اللہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ،ارکان نے ووٹ کے ذریعے احمد بخش سولنگی کو نائب صدر،جاوید احمد کھوسہ کو جوائنٹ سیکرٹری ، عبداللہ سولنگی کو سیکرٹری نشرواشاعت اور زبیر احمد کھوسہ کو سیکرٹری مالیات منتخب کرلیا۔جبکہ صدور خان اور عبداللہ سولنگی صوبائی انتظامیہ کے رکن ہوں گے ، بعدازاں ناظم انتخاب شبیر احمد میرانی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔