وزیراعلیٰ بلوچستان کامختصر دورہ لسبیلہ

56

لسبیلہ(نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان مختصر دورہ پر ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈ ملیر پہنچے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کنڈملیر پہنچنے پر معززین قبائلی عمائدین اور بی اے پی لسبیلہ کے سینئر رہنماؤں اور لسبیلہ کے سیاسی و سماجی معزز شخصیات کی کثر تعداد میں انکا والہانہ استقبال کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے 6 لنکس روڈز کا افتتاح کیا اور کنڈ ملیر میں قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کیا۔کنڈ ملیر میں ریزورٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس میں صوبائی وزرا عارف محمد حسنی،ضیا لانگو، بشر رند ، لیاقت شاہوانی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔