مریض کے پیٹ سے 230 کیلیں اورشیشے کاٹکڑا برآمد

196

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچالی اور اس کے پیٹ سے 230 کیلیں اور شیشے کا ایک ٹکڑا برآمد کر لیا گیا جبکہ مریض کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جدہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچالی  ہے اور اس کے پیٹ سے 230 کیلیں نکال لیں ہیں جبکہ سعودی ترجمان محکمہ صحت نے اپنے جاری بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدہ اسپتال میں ایک ذہنی مریض علاج کے لیے لایا گیا جو شدید تکلیف میں مبتلا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ذہنی مریض علاج کے لیے لایا گیا جو شدید تکلیف میں مبتلا تھا  اور اس کے طبی معائنے کے بعد انکشاف ہوا اور ڈاکٹرز یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں لاتعداد کیلیں موجود ہیں جس کے بعد مریض کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد اس کے پیٹ سے ایک عدد شیشے کا ایک ٹکڑا اور 230کیلیں نکال لیں ہیں جبکہ اب مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔