وزیراعلیٰ سندھ بھی کورونا وائرس کا شکار

154

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معمول کی سرگرمیاں معطل کردیں.

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طبیعت کافی بہتر ہے، جمعہ کو ہلکا بخار محسوس ہوا، چیک اپ کرانے کے بعد کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں، ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا.

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 جبکہ 7,160 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 28,048 ہوگئی تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد ہوگئی.