چھ دِن زیرِ آب رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم

166

مصر سے تعلق رکھنے والے ایک غوطہ خور نے تقریبا چھ دن تک پانی کے نیچے رہ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

29 سالہ صدام الکیلانی بحر احمر میں دہاب کے ساحل کے قریب 145 گھنٹوں اور 30 ​​منٹ تک پانی کے اندر رہے اور انہوں نے اپنے ہی 2017 میں 121 گھنٹے زیرِ آب رہنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

اصل میں الکیلانی نے 150 گھنٹوں تک پانی کے اندر رہنے کا ارادہ کیا تھا لیکن ان کی صحت سے متعلق خدشات کے پیش نظر یہ کوشش 145 گھنٹے 30 منٹ پر ختم کردی گئی۔