اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگائی،گراں فروشی موجودہ نہیں سابقہ حکومت کاتحفہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانیے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کا اتحاد غیرفطری ہے،پی ڈی ایم غیرملکی ایجنڈےپرعمل پیراہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی، عوام نے (ن) لیگ کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، پولنگ کے روزشدید برفباری کے باوجود ٹرن آؤٹ ٹھیک رہا، گلگت بلتستان الیکشن میں امن وامان مثالی تھا۔
شاہ محمودقریشی نے مزید کہاکہ کورونا کی دوسری لہرکی شدت پہلے سے زیادہ ہے، کورونا سے بچنے کے لیے عوام احتیاط کرے، احتیاط سے ہی اس عالمی وباکو ختم کیا جاسکتاہے۔