صحت مند بالوں کے لیے سر کتنی مرتبہ اور کیسے دھونا چاہئے؟

230

لندن: دن بھر کے کام کاج، ورزش اور فضائی آلودگی کی وجہ سے سر گندا ہوجاتا ہے اور ایسے میں ہر شخص کے ذہن میں ضرور یہ آتا ہے کہ سر کو دھو لیا جائے جو کہ ایک اچھی بات ہے لیکن کیا روزانہ سر دھونا چاہیے؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سر روزانہ دھوئیں لیکن روزانہ شیپمو کرنا ایک اچھی بات نہیں کیونکہ شیمپو کے اندر زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جو روزانہ استعمال سے سر میں خشکی بھی پیدا کرسکتے ہیں اور ہفتے میں دو سے 3 بار سے زیادہ شیمپو استعمال نہیں کرنا چاہیےجبکہ ان کا کہنا ہے کہ آپ چاہیں تو روزانہ سر دھونے کے لئے صرف پانی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں ۔

ماہرین  کے مطابق بالوں کی صحت کے بارے میں ہر انسان فکر مند نظر آتا ہے اور بالوں کی صحیح حفاظت نہ کرنے اور غیرصحت مندانہ طریقے سے دھونے کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت عموماً ہوتی ہے اور  اس سے گنج پن اور جلد پھٹنے جیسے امراض کی شکایت ہوتی ہے چنانچہ یہ جاننا انتہائی اہم ہے کہ بالوں کی صحت کے لیے ان کو ہفتے میں کتنی دفعہ دھونا چاہیے ۔:۔

مردوں کا بالوں کو دھونا: جلد کے ماہرین کے مطابق اس کا تعین کرنا مشکل ہے کہ ہفتہ میں بالوں کو کتنی دفعہ دھونا چاہیے کیونکہ ہر شخص کے ہارمونز اور جینیات کے فرق سے بدلتا ہے یا پھر اس سے انسانی کھوپڑی کی چربی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق انسان کو اس وقت بال دھونے کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے جب وہ تیل سے مالش کرلیتا ہے جبکہ یہ یومیہ بنیاد پہ نہیں ہوتا اور  بال دھونے کےلیے تین باتوں کا اعتبار کرتے ہوئے انہیں دھونے کے وقت کا تعین کرنے کا مشورہ دیا ہے جو یہ ہیں۔:۔

جلد کے اعتبار سے بال دھونا: تیل سے مالش شدہ بال ہفتہ میں ایک یا دوبار دھونے چاہیے۔

بالوں کے اعتبار سے: سخت بالوں والے افراد ہفتہ میں ایک دفعہ اور نرم وملائم بالوں والے افراد دو یا اس سے زیادہ دفعہ بال دھوسکتے ہیں اور آخر میں بالوں کے گرنے کی مقدار کتنی ہے۔

ماہرین کے مطابق  اگر بال زیادہ گرتے ہوں تو ہفتہ میں ایک دفعہ دھونا کافی ہے۔

بالوں کو مثالی طریقے سے دھونے کےلیے کچھ تجاویز درج ذیل ہیں۔:۔

   بالوں کی حالت کے مطابق مناسب شیمپو کا استعمال کرنا  ۔      نیم گرم پانی سے بال دھونا زیادہ گرم پانی سے اجتناب کرنا۔

لوں کو پانی سے گیلا کرنا   ۔    تھوڑا سا شیمپو ہتھیلی پر رکھ کر اسے بالوں میں پھیلا کر لگانا۔

انگلیوں کے پوروں سے بالوں کو سر کی اگلی جانب سے پچھلی طرف کرنا  ۔   بالوں میں اچھی طرح بڑے کنگھے کے ذریعے کنگھی  کرنا ۔

     بالوں کو شیمپو اور ہیئر کنڈیشنز وغیرہ لگاکر تھوڑی دیر چھوڑ دیں اور  پھر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔