آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کے قوانین میں تبدیلی

489

بگ بیش لیگ میں پاور پلے ضوابط، ایکس فیکٹراور باش بوسٹ نامی نئے قوانین متعارف کرادیے گئے۔

بگ بیش کے نئے قانون کے مطابق ٹی 20 لیگ میں 6 اوورز کے بعد پاور پلےختم ہوجاتا ہے لیکن نئے قانون کے تحت اننگز کے آغاز پر 4 اوورز کا پاور پلے ملے گا جبکہ اننگز کے 11ویں اوور کے بعد کسی  بھی وقت بلے بازی کی ٹیم بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے ساتھ باقی 2 اوورز لےسکے گی۔

اسی طرح  پہلی اننگز کےابتدائی 10اوورز میں ہر ٹیم اپنی پلئینگ الیون میں 12ویں یا 13 ویں کھلاڑی میں شامل کرنے کا موقع مل سکے گا تاہم تبدیل کیاجانے والے کھلاڑی کی شرط یہ ہے کہ  میچ میں بیٹنگ یا  زیادہ اوورز بولنگ نہ کی ہو، مثال کے طور پر اگر کوئی بالر اننگز کے ابتدائی اوور میں زخمی ہوجاتا ہے تو اسے فوری طور پرتبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

CA Introduced Three New Rules in BBL 2020-21 - Explained

بیش بوسٹ قانون میں میچ جیتنے کے لئے اب چار پوائنٹس دستیاب ہوں گے جبکہ تین پوائنٹس کامیابی کے لیے ہونگے جبکہ ٹیم کو ایک اضافی پوائنٹ دیا جائے گا۔  ٹیم کو اضافی پوائنٹ دیا جائے گا جو ٹیم ہدف کے دوران 10 اوورز میں آگے ہوگی اسکو 1 اضافی پوائنٹ دیا جائے گا، اگر ٹیم کا اسکور 10 اوورزکی سطح پر ہےتو اس پوائنٹ کو تقسیم کیا جاتا ہے۔