‘خالد مقبول ‘را’ کے ایجنٹ اور ایم کیوایم ملک کیلیےسنگین خطرہ ہے’

294

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ‘را’ کے لیے کام کرنے والے خالد مقبول صدیقی کابینہ میں بیٹھے رہے، ایم کیوایم کا نام، جھنڈے اورنشان  کی موجودگی ملک کیلیےسنگین خطرہ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے’را‘کےساتھ تعلقات کےبارے میں ساڑھے4سال پہلے قوم کوآگاہ کیا تھا،22 اگست 2016 کوایم کیوایم ختم ہوگئی تھی مگر نظریہ ضرورت کےتحت ایم کیوایم پاکستان بنائی گئی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کےبنائےپرچم کو آج ایم کیوایم پاکستان نےاٹھایاہواہے،نام، جھنڈا، پتنگ کا نشان بانی ایم کیوایم کا دیا ہوا ہے آج ایم کیوایم کانام سن کرخالدمقبول اور عامر خان کی یادنہیں آتی حکومت خود بانی ایم کیوایم کو بھولنے نہیں دے رہی،ایم کیوایم کا نام سن کر لوگوں کو  بانی ایم کیوایم یاد آتا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کا سربراہ کون ہے؟ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی ہیں، خالدمقبول صدیقی 2000میں بانی ایم کیوایم کی ہدایت پربھارت گئےانہوں نے’را‘کیساتھ بیٹھ کر پاکستان کیخلاف بات کی اور پاکستانی پاسپورٹ  پھاڑ دیاتھا، ’را‘ نے خالد مقبول کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جس پر وہ امریکا گئے اور امریکی حکام نے خالد مقبول کوگرفتارکیا اور وہ ضمانت پرباہرآئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی 13سال بعد پاکستان واپس آئے، چند ماہ پہلے کراچی سے’را‘کےسلیپر سیل کے لوگوں کو گرفتارکیاگیا، ایم کیوایم پاکستان ابھی تک برقرار ہے اور اپنے مقصد پر کام کررہی ہے، پاکستان سےگرفتار’را‘کے ایجنٹ بول رہے ہیں کہ وہ خالد مقبول کیساتھ بھارت گئے ہیں ایم کیوایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان ایک ہی ہیں، ایم کیوایم پاکستان بنا کر بانی ایم کیوایم کو محفوظ کیاگیا،بانی ایم کیوایم براہ راست تقریر نہیں کرسکتے تو فیس بک پر لائیو تقریر کررہےہیں آج ایم کیوایم کانام، جھنڈے اورنشان  کی موجودگی ملک کیلیےسنگین خطرہ ہے۔