ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد

156

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی کیس میں فرد جرم عائد کردی لیکن شاہد خاقان عباسی نے صحت جرم سے انکار کردیا.

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی.

عدالت نے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو چارج شیٹ دیتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ پر لگائے گئے الزامات پر کیا کہیں گے جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں الزامات کی صحت سے انکار کرتا ہوں.

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی منصوبے میں کرپشن الزامات کو مسترد کرتا ہوں اور اپنی بے گناہی ثابت کروں گا.

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر بطور وزیرِ پیٹرولیم ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دينے کا الزام ہے، نیب کے مطابق ٹھیکے سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔