لندن:کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا انوکھا انداز ،نوجوان نے کار پر نعرے  درج کردیئے.

190

لندن:کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا انوکھا انداز ،نوجوان نے کار پر نعرے  درج کردیئے.

کشمیر میں  جاری بھارتی مظالم کے خلاف برطانوی نوجوان محمد رفاقت نے احتجاج کے لئے انوکھے انداز کو اپناتے ہوئے اپنی کار پر کشمیری مسلمانوں کی تصویریں آویزاں کردیں اور  ان  پر  kashmir lives matter” کا نعرہ بھی درج کردیا.

محمد رفاقت 100 کے قریب کاروں کے مالک ہیں جو مانچسٹر کے علاقے میں ٹیکسی اور ترسیل کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔اس انوکھے احتجاج کو ریکارڈ کرانے کا مقصد بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کے عوام میں کشمیر یوں پرجاری بھارتی مظالم کے حوالے سے شعو راجاگر کرنا چاہتے ہیں.  وہ اس مقصد میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں.لوگ ان کی کار کو دیکھ کر رک جاتے ہیں،سیلفیاں بناتےہیں اوراس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتے ہیں.اسی وجہ سے یہ احتجاج اب ایک تحریک کا رخ دھار چکا ہے.

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محمد رفاقت کا مزید کہنا تھا کہ ان کا تعلق  کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے. اس احتجاج کا واحد مقصد بلاتفریق انسانیت کی اہمیت  اور مظلوموں کے لئے آواز اٹھانا ہے،تاکہ لوگ جان سکیں کہ یورپی عوام  کی طرح کشمیریوں کی زندگی بھی اہمیت کی حامل ہے، تمام  لوگوں کو مل کر کشمیر یوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے.ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تو نہیں بتا سکتے کہ اس احتجاج میں کتنی لاگت آئی ہے البتہ ان کے مقصد کے آگے پیسے کی  .کوئی اہمیت نہیں ہے