ٹوکیو اولمپکس کا اعلان ہوگیا

184

اولمپکس کمیٹی نےٹوکیو اولمپکس آئندہ سال 3 جولائی سے 8 اگست کے درمیان کرانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اولمپکس کمیٹی نے کہا ہے کہ اولمپکس کے مقابلے بہتر اور محفوظ ماحول میں کرائے جائیں گے، ٹوکیو اولمپکس اب نہ ہوئے تو کبھی نہ ہو سکیں گے۔

کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والا ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی کردیا گیا تھا،  ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا تاہم وبا کے باعث ممکن نہ ہوسکے ۔

واضح رہے کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے سوا اولمپک مقابلے ہر چار سال بعد باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہے ہیں اور اب تک افریقہ کے سوا ہر برِاعظم کو اس کی میزبانی کا موقع مل چکا ہے حالانکہ اولمپک کے پرچم پر موجود پانچ دائرے انہی براعظموں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

جنگ عظیم کےباعث 1916ء، 1940ء اور 1944ء کے مقابلے منسوخ کردیے گئے تھے جبکہ سرد جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کے نتیجے میں 1980ء اور 1984ء کے مقابلوں میں شرکت محدود رہی۔

اولمپکس ہر 2 سال میں گمنام کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہونے اور خود کو منوانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ مقابلے میزبان شہر، ملک اور قوم کے لیے خود کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کا موقع بھی ہوتے ہیں۔