سری لنکا: ہاتھی بس روک کر، کیلے لے کر فرار

353

سری لنکا میں ایک ہاتھی نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر ایک بس کو رکنے پر مجبور کر دیا اور کھلی کھڑکی سے اپنی سُونڈ بس کے اندر ڈالی اور کیلوں کا ایک گچھا اُڑا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے  اور اس ویڈیو کو بس کے کسی مسافر نے بنائی  ہے جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد اس کو دیکھ چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق یہ ویڈیو سری لنکا کے شہر کتارنگاما کی ہے اور  ویڈیو میں ہاتھی سڑک کے درمیان کھڑا ہے اور ڈرائیور اسے دیکھ کر بس روک لیتا ہے اور اس کے بعد ہاتھی بس کی طرف آتا ہے اور ڈرائیور والی سائیڈ کی کھڑکی سے اپنی سُونڈ ڈرائیور کے سر کے اوپر سے گزارتے ہوئے اندر ڈالتا ہے اور کھانے کی چیزیں ڈھونڈنے لگتا ہے۔

بس کا ایک مسافر، ہاتھی کی سُونڈ میں کیلوں کا گُچھا پھنسانے کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران ڈرائیور کا سر بری طرح سے ہاتھی کی سُونڈ کے نیچے دبے رہتے ہے اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح کیلے ہاتھی کے قابو میں آجائیں اور جان چھوٹے۔

آخر کار ہاتھی کیلے اپنی سُونڈ میں دبانے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور جیسے ہی اپنی سُونڈ کھڑکی سے باہر نکالتا ہے تو ڈرائیور بس کو وہاں سے تیزی کے ساتھ بھگا کر لے جاتا ہے جبکہ اس ویڈیو کو پہلی مرتبہ فارسٹ سروس کے ایک افسر نے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا اور ساتھ ہی ایک نوٹ بھی لکھا تھا کہ جنگلی جانوروں کو خوراک نہ دیں کیونکہ وہ اس طریقے سے کھانے کی چیزیں حاصل کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں جو عوام کے لئے خطرباک ہوسکتا ہے۔