شامی وزیر خارجہ انتقال کر گئے

231

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم 79 برس کی عمر میں چل بسے۔

وہ حکومت کی جانب سے پرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی پالیسی کے پرزور حامی تھے۔

ولید المعلم طویل عرصے سے وزیر خارجہ کے منصب پر فائز تھے اور اب وہ اچانک انتقال کر گئے۔ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

ولید المعلم کو پہلی مرتبہ 2006 میں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے۔

ولید المعلم کو شامی صدر بشارالاسد کے قریبی لوگوں میں شمار کیا جاتا تھا اور وہ شامی صدر کی پالیسیوں کے بڑے حمایتی تھے۔