کیا ویڈیو گیمز کھیلنا واقعی ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ ہے؟

263

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنا کسی شخص کی ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے گیمز کھیلنے کی سرگرمی اور ذہنی صحت کے مابین تعلقات کی تحقیقات کی ہیں اور انہیں نے پایا ہے کہ گیمز سے لطف اندوز ہونے والے نوجوانوں کی ذہنی صحت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ ڈائریکٹر پروفیسر اینڈریو پرزیبلسکی نے بتایا کہ ویڈیو گیمز آپ کی صحت کے لئے مکمل طور سے خراب نہیں ہیں اور بلکہ اعتدال پسندی کے ساتھ اگر انہیں کھیلا جائے تو انسان کے نفسیاتی پہلوؤں پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔