پنجاب سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ

143

لاہور(جسارت نیوز)پی ایس ایف پنجاب سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ میں ناصر اقبال اور اسرار احمد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو لاہور میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے عماد فرید کو 11-6، 11-8 اور 11-7سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسرار احمد نے سعید عبدل کو 11-7، 11-5 اور 11-6سے مات دی۔ دونوں فاتح کھلاڑیوں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔