شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بولر بن سکتا ہے، عبد الرزاق

70

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عبدالرزاق کا شاہین شاہ آفریدی کے متعلق کہنا ہے کہ وہ دنیا کا بہترین بولر بن سکتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق نے بیان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں پر بہتر انداز میں اٹیک کرتے ہیں، شاہین آفریدی میں دنیا کا بہترین بولر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
عبدالرزاق نے فخر زمان سے متعلق کہا کہ وہ کوئی بھی میچ جتوا سکتے ہیں، فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جسے ہر میچ کھلانا چاہیے۔