کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی میچ ڈپٹی کمشنر الیون نے جیت لیا

104

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کیا جائیگا آج شہر کراچی میں اْنہیں سابقہ اختیارات اور وسائل کے ساتھ مثبت تبدیلیوں کا آغاز ہوچکا نہ صرف ڈسٹرکٹ کورنگی بلکہ شہر کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی امور کی بہتر انداز میں انجام دیا جارہا ہے بلکہ دیگر شعبوں کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں اور فیملی پارکوں کو بھی فعال بنا یا جارہا ہے میں آج ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ شہر یار گل میمن جیسا متحرک ڈپٹی کمشنر میسر آیا جنہوں نے بہتر ایڈمنسٹریشن کے قیام کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کرکٹ اکیڈمی کورنگی نمبر5پر اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے منعقدہ “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول “کے پر وقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیافیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کھیلا گیا فیسٹیول میچ ڈپٹی کمشنر کورنگی الیون نے بلدیہ کورنگی الیون کو 3وکٹ سے شکست دیکر جیت لیا،ڈپٹی کمشنر الیون کی جانب سے کپتان شہریاگل نے 28،فہیم خان نے 22اور شاہ زیب چوہدری نے 20رنز اسکور کئے جبکہ بلدیہ کورنگی الیون کی جانب سے محمد یوسف نے 51اور عثمان خان نے 23رنز اسکو کئے ونر ٹیم کی جانب سے فہیم خان نے 3اور محمد ریاض نے 2وکٹیں حاصل کی،جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد فیاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔