حیدرآباد (جسار ت نیوز)ڈویڑنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کا ریٹائرڈ کرنل اشفاق احمد جنرل منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہمراہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کے میچز منعقد کروانے کے ضمن میں گراؤنڈ ، سیکیورٹی صورتحال و دیگر امور کا جائزہ لینے سے متعلق دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو ، پاک فوج و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈویڑنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں حیدرآباد کو ممتاز حیثیت حاصل ہے حیدرآباد پاکستان بھر کا زرعی حب ہے جبکہ آب و ہوا ،جعرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر ڈویڑنل کمشنر حیدرآباد نے ریٹائرڈکرنل اشفاق احمد جنرل منیجرر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ حیدرآباد میں جلد انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کے میچ منعقد کرائے جائیں تاکہ حیدرآباد میں کرکٹ کی رونقیں ماضی کی طرح بحال ہو سکیں جس سے یقینا حیدرآباد کی معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ جس پر جنرل منیجریچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمشنر حیدرآباد کو یقین دلایا کہ وہ دورہ حیدرآباد سے بہت متاثر ہوئے ہیں جبکہ نیاز اسٹیڈیم کا انفرا سٹرکچر سمیت تمام عوامل توقعات سے بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں میچز منعقد کرانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے وہ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین و ممبران کو آگاہ کریں گے اس موقع پر انہوں نے حیدرآباد کلب ، اسپورٹس کلب سمیت نیاز اسٹیڈیم کے تمام حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے اسٹیڈیم کی بحالی کے ضمن میں بریفنگ لی۔