ملتان‘ ن لیگی رہنما عبدالغفار ڈوگر کورہا کرنے کا حکم

95

ملتان (آن لائن) ملتان کی اینٹی کرپشن کورٹ نے ن لیگی رہنما عبدالغفار ڈوگر کے خلا ف مقدمہ خارج کر تے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق ن لیگی ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو ٹیکس کی عدم ادائیگی اور پلاٹ کی غیر قانونی منتقلی کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔ اینٹی کرپشن کورٹ میں ان کے کیس کی سماعت ہو ئی۔ دوران سماعت عبدالغفار ڈوگر کے وکیل بلال بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے خلا ف مکان کی غیر قانونی منتقلی اور ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہے، لہٰذا ان کے موکل کے خلاف دائر مقدمہ خار ج کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے لیگی رہنما کے خلاف پلاٹ کی غیر قانونی منتقلی کا9 سال پرانا مقدمہ بھی خارج کر کے انہیں رہا کر نے کا حکم دے دیا۔