لاہور‘قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار‘ منشا بم فرار

52

لاہور (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار جبکہ منشا بم فرار ہونے میں کامیاب۔ ایس پی صدر آپریشن حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق عامر منشا ، عاصم منشا، طارق منشا اور فیصل منشا کو گرفتار کرلیا گیاجن پر مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پسٹلز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ملزمان پر قبضے، بھتا، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے 77 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف شریف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے اور قبضے کرنے کی شکایات بھی موصول ہو رہی تھیں،خصوصی ہدایت پر قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا،تاکہ شہر بھر میں کوئی قبضہ مافیا سرنہ اٹھانے پائے۔