سنتھیا رچی کیخلاف ڈی پورٹ درخواست واپس لینے پرخارج

60

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری افتخار کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی سے متعلق 3 درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی گئی۔دوران سماعت وکیل سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے کہا گیا کہ رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر کارروائی چاہتے ہیں، سنتھیا رچی کا بینک اکائونٹ بند ہونے سے وہ معاشی بحران کا شکار ہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سنتھیا رچی کے بینک اکائونٹ کھولنے کا حکم دے۔جس پر جسٹس عامر فاروق کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر اس معاملے کو بھی دیکھتے ہیں ، سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق وفاق کے جواب کا انتظار کر لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے سنتھیا رچی اور رحمن ملک کی درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔