سی ای او پی آئی اے کی طیارہ حادثہ میں اں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات

54

اسلام آباد (اے پی پی) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اجلاس میں بچے ہوئے سامان کی حوالگی، انشورنس کلیم کی رقم کو ایک کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے کے معاملے اور ماہانہ رقم پر سی ای او کے ساتھ میٹنگ پر بات چیت بھی کی گئی۔ سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کلیم کی رقم میں اضافہ کے لیے انشورنس کمپنی سے دوبارہ بات کرے گی ہم آپکے مفادات کے لیے پوری کوشش کریں گے۔