ریت کی دیوار جلد گرے گی‘ کٹھ پتلی کاکھیل ختم ہونیوالا ہے‘ مریم نواز

27

لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریت کی یہ دیوار جلد گرنے والی ہے اور کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے والا ہے۔ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا حکومت کے لیے شرمناک شکست ہے۔مریم نواز نے مزیدکہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، ان کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، ن لیگ سے توڑے گئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں۔