جسٹس قیصر رشید نے قا ئم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

153

پشاور(اے پی پی)جسٹس قیصر رشید خان نے قا ئم مقا م چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے جسٹس قیصر رشید خان سے بطور قا ئم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا، گورنر ہائوس پشاور میں پیر کے روز منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، مشیر اطلاعات کامران بنگش، ججز صاحبان، وکلا سمیت دیگر شریک ہوئے۔